لاہور (کرائم رپورٹر)سنٹرل پولیس آفس میں معرکہ حق میں تاریخی فتح پر یوم تشکر کے حوالے سے تقریب کاانعقاد کیا گیا۔ پنجاب پولیس نے بھارتی جارحیت کے خلاف افواج پاکستان کی شاندار کامیابی کو خراج تحسین پیش کیا۔آئی جی ڈاکٹر عثمان انورنے خطاب کرتے ہوئے کہا دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے خاک میں ملانے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں کو پنجاب پولیس کی جانب سے سلام ہے۔ پنجاب پولیس ملکی بقا اور سالمیت کے لئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے، پوری قوم کے ہمراہ افواج پاکستان کی اس تاریخی فتح پر آ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔ آئی جی نے کہا کہ پوری قوم نے بزدل دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملانے کے لئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ملکی سلامتی میں حصہ ڈالا، پاکستان پرامن ملک، اپنی سرحدوں، خودمختاری اور وقار کا تحفظ کرنا بھی جانتا ہے، پاکستان کی شاندار فتح امتِ مسلمہ کے لئے حوصلے، اتحاد اور قیادت کا پیغام ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یوم تشکر پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں منعقدہ تقاریب، ریلیوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی ۔