ڈی آئی خان ،ایف سی ہیڈ کوارٹر پر گولے فائر، حوالدار شہید

کئی جوان زخمی، واقعہ درازندہ میں ہیش آیا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا
علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ، کواڈ کاپٹر کی سمت کا اندازہ کیا جا رہا 
 ڈیرہ اسماعیل خان (مانیٹرنگ ڈیسک )ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی ہیڈ کوارٹر کے گیٹ پر کواڈ کاپٹر سے دو گولے فائر کیے گئے جس میں حوالدار شہید ہوگیا۔پولیس کے مطابق فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر کے مین گیٹ پر کواڈ کاپٹر سے دو گولے فائر کیے گئے، گولے گرنے سے حوالدار امجد شہید ہو گئے۔پولیس کے مطابق واقعہ میں دو جوان زخمی بھی ہوئے ہیں، واقعہ تحصیل درازندہ میں ہیش آیا، زخمی جوانوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، کواڈ کاپٹر کی سمت کا اندازہ کیا جا رہا ہے۔