بھائی اور میں والد سے ملنے پاکستان جانا چاہتے ہیں:قاسم خان

  میرے والد کی صحت بگڑ رہی ہے، انہیں آزاد طبی سہولت تک رسائی نہیں دی جا رہی
 حکومت جان بوجھ کر ہماری ویزا درخواستوں پر کارروائی نہیں کر رہی‘انسانی حقوق کی تنظیمیں آواز اٹھائیں
لندن(آئی این پی )بانی پی ٹی آئی  عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے کہا ہے میں اور بھائی اپنے والد عمران خان سے ملنے پاکستان آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ہماری ویزا درخواستوں پر کارروائی نہیں کر رہی۔عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ  میرے والد بانی پی ٹی آئی 914 دن سے قید تنہائی میں ہیں،  میرے والد کی صحت بگڑ رہی ہے، انہیں آزاد طبی سہولت تک رسائی نہیں دی جا رہی۔قاسم خان نے کہاکہ میں اور میرا بھائی اپنے والد عمران خان سے ملنے پاکستان آنا چاہتے ہیں، اب حکومت جان بوجھ کر ہماری ویزا درخواستوں پر کارروائی نہیں کر رہی۔انہوں نے کہاکہ  قیدی کو علاج سے محروم رکھنا ظلم ہے، بچوں کو والد سے ملنے سے روکنا اجتماعی طور پر سزا دینے کے مترادف ہے۔  قاسم خان کا کہنا تھا کہ  انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں اور حکومتوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ناقابل تلافی نقصان سے پہلے اس معاملے پرآواز اٹھائیں۔