شہری کم سے کم گاڑیوں کو سڑکوں پر لائیں تاکہ آلودگی میں مزید کمی لائی جا سکے:سینئرصوبائی وزیر
لاہور(ایجنسیاں‘مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے بسنت فیسٹیول کے دوران شہری اپنے بچوں اور ماحول کے تحفظ کا خاص خیال رکھیں، موٹرسائیکل پر پابندی ہوگی، شہری فری ٹرانسپورٹ استعمال کریں۔ بسنت کے دوران شہری کم سے کم گاڑیوں کو سڑکوں پر لائیں اور فری حکومتی ٹرانسپورٹ استعمال کریں تاکہ آلودگی میں مزید کمی لائی جا سکے، موٹرسائیکل پر پابندی ہوگی۔ن تمام اقدامات کا مقصد بسنت کو محفوظ، منظم اور آلودگی سے پاک ماحول میں منانا ہے، جدید ٹیکنالوجی اور سائنسی ڈیٹا کی بنیاد پر سموگ کی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے جبکہ اے آئی بیسڈ مانیٹرنگ اور جی ایس میپنگ کے ذریعے آلودگی پر مؤثر کنٹرول کیا جا رہا ہے۔