مائنس ون فارمولا کامیاب بنانے میں مرکزی کردار کون تھا؟پی ٹی آئی رہنما کا انکشاف

مائنس ون فارمولا کامیاب بنانے میں مرکزی کردار کون تھا؟پی ٹی آئی رہنما کا انکشاف

پشاور میں پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے تحریک انصاف میں مائنس ون فارمولے کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی جنوری میں مدت ملازمت ختم ہوگئی ہے اور وزیراعظم کو ان کی تعیناتی کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینی ہے۔شیخ وقاص اکرم نے چیف الیکشن کمیشن کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تحت غیر آئینی اقدامات ہوئے اور اعلیٰ عدلیہ نے ان کے فیصلوں پر اعتراضات اٹھائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مائنس ون فارمولے کی کامیابی میں چیف الیکشن کمشنر کا اہم کردار رہا ہے، خاص طور پر فارم 47 کے منصوبے میں ان کی سہولت کاری کا ذکر کیا۔پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ پارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت جمع کرائی ہے۔