بلدیاتی نمائندوں کی حکومت کو 10فروری کی ڈیڈ لائن

 مطالبات نہ مانے گئے تو17 فروری کو دھرنا شروع کریں گے، حمایت اللہ مایار
    پشاور(خصوصی رپورٹ)خیبرپختونخوا ہ کے بلدیاتی نمائندوں نے حکومت کو مطالبات کی منظور ی کیلئے 10فروری کی ڈیڈ لائن دیدی،بلدیاتی نمائندوں نے مطالبات منظور نہ ہونے پر ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کردیا،خیبرپختونخوا ہ صدرلوکل کونسل ایسوسی ایشن حمایت اللہ مایار کا کہنا ہے کہ ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو14 فروری کو آل پارٹیز کانفرنس منعقد کریں گے۔17 فروری کوجناح پارک میں دھرنا شروع کریں گے۔صوبائی حکومت کو مطالبات پیش کئے تھے لیکن ہمارے مطالبات پر کوئی پیش رفت نہیں کی گئی ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ25 فروری کوصوبے کی تمام اہم شاہراہوں کو بند کریں گے۔صوبائی وزراء کی جانب سے 20 دنوں میں مطالبات حل کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔احتجاج کے دوران صوبائی حکومت کی طرف سے چار وزراء نے جناح پارک میں اعلان کرتے ہوئے ہمارے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی ۔