حکومت نے بلدیاتی نمائندوں سے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کیلئے0 2 روز کا وقت مانگ لیا
پشاور(آئی این پی)بلدیاتی نمائندوں اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کے مطالبات تسلیم کرلیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کے لیے 20 روز کا وقت مانگا ہے۔مئیر پشاور زبیر علی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہمارے حکومت سے معاملات طے پاگئے ہیں، مذاکرات کو حتمی شکل دینی ہے، حکومتی کمیٹی جناح پارک آکر اعلان کرے گی۔