اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )محکمہ موسمیات نے 10 فروری تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری ہوگی، 9 اور 10 فروری کو پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارش مری سمیت پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم سمیت مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے، جنوبی پنجاب میں تیز ہوائوں کے ساتھ ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔بلوچستان کے 19 اضلاع میں آج ہلکی بارش جبکہ چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور زیارت میں پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے