مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج ہوگا،ذرائع
لاہور(خصوصی رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو مینار پاکستان گرائونڈ لاہور کے علاوہ کسی متبادل جگہ جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اجازت نہ ملنے کی صورت میں پلان ’بی‘ بھی مرتب کرلیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پارٹی کے تمام ارکانِ اسمبلی اور رہنماؤں کو اپنے اپنے حلقوں میں احتجاج کرنے کی ہدایت بھی کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران لاہور کے اہم مقامات جیسے لبرٹی چوک، آزادی چوک اور مال روڈ پراحتجاج کے ساتھ تمام حلقوں میں احتجاجی ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔