فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے خام لوہے اور اسٹیل کی درآمد پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی کی مدت میں 31 مارچ تک توسیع کر دی ہے۔
ایف بی آر کے مطابق:
خام لوہے پر 10 فیصد جبکہ اسٹیل مصنوعات پر 5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔تاجروں کا کہنا ہے کہ اس ڈیوٹی کے نتیجے میں خام لوہے اور اسٹیل کی قیمتوں میں 11 ہزار روپے فی ٹن اضافہ ہو گیا ہے۔ جس کے بعد فی ٹن قیمت 2 لاکھ 62 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ریگولیٹری ڈیوٹی میں توسیع سے تعمیراتی شعبے پر اضافی مالی بوجھ پڑے گا، اور اسٹیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے صنعتی شعبے کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔یہ اقدامات مختلف کاروباری شعبوں کے لیے چیلنجز کا سبب بن سکتے ہیں، خاص طور پر تعمیرات اور صنعت میں استعمال ہونے والے خام مال کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے۔