پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کے بعد پاکستان نے عالمی سطح پر اپنی طاقت اور موقف کو اجاگر کیا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی معاہدے کو سنگِ میل قرار دیا اور کہا کہ بھارت کا جارحانہ رویہ اب کھل کر سامنے آ گیا ہے، جس کے نتیجے میں نفرت بھارت کے لیے نظریہ بن چکی ہے۔ انہوں نے اسرائیل اور بھارت کو ایسے ممالک قرار دیا جو جنگل کے قانون پر عمل کرتے ہیں۔سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا کہ جب پی ٹی آئی نے کمیٹی سے استعفا دیا تو انہیں بہت افسوس ہوا، کیونکہ پارٹی میں بہت سے لوگ تعمیری اور مثبت کام کرنا چاہتے ہیں۔