سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی پر ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے دوران ماحولیاتی انصاف کے حوالے سے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی مسائل کا تدارک فوری طور پر ضروری ہے تاکہ دنیا بھر میں موسمیاتی چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے۔جسٹس منصور علی شاہ نے اس موقع پر پاکستان میں ہونے والی حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کا ذکر کیا اور کہا کہ اس قدرتی آفات نے ملک کو تقریباً 30 ارب روپے کا مالی نقصان پہنچایا۔ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی انصاف وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس کے لیے بین الاقوامی سطح پر تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے حکمت عملیوں کو مزید مستحکم کرنا ضروری ہے تاکہ آنے والے نسلوں کے لیے ایک بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔