لاہور ہائی کورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا۔
اس اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے 49 نامزدگیاں موصول ہو چکی ہیں، جن میں 4 ڈسٹرکٹ سیشن ججز اور 45 سینئر وکلاء شامل ہیں۔لاہور ہائی کورٹ کے لیے 4 ڈسٹرکٹ سیشن ججز کے طور پر قیصر نذیر بٹ، محمد اکمل خان، جزیلہ اسلم اور عبہر گل خان کے ناموں پر غور ہوگا۔ اس کے علاوہ ایڈووکیٹ عدنان شجاع بٹ، ایان طارق بھٹہ، امبرین انور راجہ، اسد محمود عباسی، اسماء حامد، بشریٰ قمر، اقبال احمد خان اور دیگر سینئر وکلاء کے نام بھی زیر غور آئیں گے۔اجلاس میں حیدر رسول مرزا، حارث عظمت، ہُما اعجاز زمان، خالد اسحاق، ملک جاوید اقبال وائیں، ملک محمد اویس، اور دیگر وکلاء کے ناموں پر بھی غور کیا جائے گا۔جوڈیشل کمیشن کا اجلاس سپریم کورٹ کمیٹی روم میں دن 2 بجے ہوگا اور اس میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔