ایڈیشنل ججز کی تعیناتی: چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس

ایڈیشنل ججز کی تعیناتی: چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس

اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس شروع ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے 8 سیشن ججز کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

زیر غور ججز کے نام درج ذیل ہیں:

راجا غضنفر علی خان
قیصر نذیر بٹ
اکمل خان
تنویر احمد شیخ
جزیلہ اسلم
طارق محمود باجوہ
شاہدہ سعید
اکبر گل خان
ذرائع کے مطابق اجلاس میں امیدواروں کی قابلیت، تجربہ اور عدالتی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد حتمی سفارشات صدر مملکت کو بھجوائی جائیں گی۔