بلاول بھٹو زرداری نے امریکی صدر ٹرمپ کے نیشنل پریئر بریکفاسٹ میں شرکت کی

بلاول بھٹو زرداری نے امریکی صدر ٹرمپ کے نیشنل پریئر بریکفاسٹ میں شرکت کی

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حال ہی میں نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نیشنل پریئر بریکفاسٹ میں شرکت کی۔

یہ تقریب امریکی حکام اور دنیا بھر سے سیاستدانوں، بشمول امریکی سینیٹرز، کی موجودگی میں منعقد کی گئی۔ذرائع کے مطابق، اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کی امریکی حکام سے ملاقاتوں کا امکان بھی ہے، جو پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اہم ثابت ہو سکتی ہیں۔نیشنل پریئر بریکفاسٹ ہر سال واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہوتا ہے اور یہ عالمی سطح پر اہم سیاستدانوں کو ایک ساتھ لانے کا موقع فراہم کرتا ہے، جس میں مختلف ممالک کے رہنما اور حکومتی افسران شرکت کرتے ہیں۔