میں خوش قسمت ہوں میری ایک سنجیدہ گرل فرینڈ ہے:بل گیٹس

 واشنگٹن (آئی این پی ) مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میری ایک سنجیدہ گرل فرینڈ ہے جس کا نام پالا ہے، ہم اچھا وقت گزار رہے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 69سالہ بل گیٹس نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی گرل فرینڈ پالا ہرڈ سے متعلق گفتگو کی۔بل گیٹس نے انٹرویو میں اپنے اور پالا ہرڈ کے درمیان تعلقات کو سنجیدہ قرار دیا اور کہا کہ ہم دونوں بہت اچھا وقت ساتھ گزار رہے ہیں، ہم اولمپکس میں جا رہے ہیں اور بہت ساری اچھی چیزیں کر رہے ہیں۔