خوش قسمت ہوں شوہر گھر کے سارے کام سنبھالتے ہیں‘ شریا گھوشال

 شیلادتیہ اپنے برتن خود دھوتے، باورچی خانے کی صفائی اور گھر کے کئی دیگر کام بھی سنبھالتے ہیں
ممبئی (شوبز ڈیسک)معروف بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال نے اپنے شوہر شیلادتیہ مکھوپادھیائے کے ساتھ ازدواجی زندگی اور گھریلو ذمے داریوں کی تقسیم کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔حالیہ انٹرویو کے دوران شریا گھوشال نے بتایا ہے کہ میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ مجھے شیلادتیہ جیسا شریکِ حیات ملا جو گھر کے کاموں میں میرا بھرپور ساتھ دیتا ہے۔ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شریا گھوشال نے بتایا کہ شیلادتیہ اپنے برتن خود دھوتے، باورچی خانے کی صفائی کرتے اور گھر کے کئی دیگر کام بھی سنبھالتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ میرے شوہر کو یہ بات بھی پسند نہیں کہ یہ سارے کام میں ہی کروں۔شریا نے کہا کہ دونوں کی مصروف پیشہ ورانہ زندگی کے باعث ہم گھریلو ذمے داریاں مل کر ادا کرتے ہیں، شیلادتیہ نے کبھی یہ مطالبہ نہیں کیا کہ میں ہر وقت گھر میں موجود رہوں۔گلوکارہ کا کہنا ہے کہ میں بعض اوقات کئی ماہ تک کام کے سلسلے میں گھر سے دور رہتی ہیں تاہم اس حوالے سے میرے شوہر ہمیشہ پراعتماد اور سمجھ دار رہے ہیں۔شریا کا کہنا ہے کہ ہم دونوں میں انا کا مسئلہ نہیں اور ہم ایک دوسرے کی پیشہ ورانہ مصروفیات کو سمجھتے ہیں۔