دنیا بھر میں جاری جنگیں برطانوی شہریوں کو اسلام کی طرف مائل کر رہی ہیں: تحقیقاتی رپورٹ

لندن(آئی این پی ) نئی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی تنازعات برطانوی شہریوں کو اسلام کی طرف مائل کر رہے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق نئی تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی جنگیں اور بین الاقوامی تنازعات برطانوی شہریوں کو بڑی تعداد میں اسلام قبول کرنے کی طرف مائل کر رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق اسلام قبول کرنے والوں میں سب سے عام وجہ عالمی تنازعات کو قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ اسرائیل غزہ تنازع کے بعد برطانیہ میں اسلام قبول کرنے کے رجحان میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے