دنیا میں 50 کروڑ افراد کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے:تحقیقاتی رپورٹ

 اسلام  آباد(آ ئی این پی) 2030ء تک دنیا بھر میں 50 کروڑ افراد کو کم ازکم ایک ماہ کیلئے شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑے گا،اس 50 کروڑ میں سب زیادہ بھارت کی 27 کروڑ کی آبادی شامل ہے جبکہ پاکستان میں بھی 19 کروڑ افراد گرمی سے متاثر ہوسکتے ہیں۔واشنگٹن پوسٹ اور کاربن پلان کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے وسیع علاقے شدید گرم اور مرطوب موسم میں ڈوب جائیں گے۔2040 تک معمول سے زائد درجہ حرارت پاکستان میں سالانہ ڈیڑھ لاکھ اموات کا سبب بن سکتا ہے