یوکرینی صدر کے جہاز کی اڑان کے دوران 5 ڈرونز آگئے

ڈرونز کی موجودگی سے آئرلینڈ میں ہنگامی صورتحال، طیارہ بحفاظت مقررہ مقام پرلینڈ کرگیا
ڈبلن (آئی این پی )آئرلینڈ میں اس وقت سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا گیا جب آئرش بحریہ نے ڈبلن کے شمال مشرق میں، ایئرپورٹ سے تقریبا 20 کلومیٹر دور، یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی فلائٹ روٹ کے قریب پانچ مشکوک ڈرونز کو پرواز کرتے دیکھا۔ یہ واقعہ اس وقت رپورٹ ہوا جب زیلنسکی ریاستی دورے کے لیے آئرلینڈ پہنچ رہے تھے۔آئرش اور یوکرینی میڈیا کے مطابق ڈرونز اسی مقام تک پہنچے جہاں زیلنسکی کے طیارے کے گزرنے کا وقت طے تھا، تاہم طیارہ مقررہ وقت سے پہلے لینڈ کرچکا تھا، جس کے باعث صدر کو کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں ہوا