وراثتی سرٹیفکیٹ اب سیشن جج کے بجائے نادرا جاری کرے گا: وزیر قانون ضیاالحسن لنجار
کراچی(آئی این پی )سندھ اسمبلی نے سندھ لیٹرز اینڈ سکسیشن سرٹیفکیٹ ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔سندھ اسمبلی کااجلاس جمعہ کو اسپیکر اویس قادر شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا، وزیرِ قانون ضیا الحسن لنجار نے سندھ لیٹرز اینڈ سکسیشن سرٹیفکیٹ ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا۔وزیر قانون کے مطابق ترمیم کے بعد وراثتی سرٹیفکیٹ کے اجرا کا طریقہ کار تبدیل ہوگا۔ پہلے یہ سرٹیفکیٹ سیشن جج جاری کرتا تھا جبکہ اب یہ نادرا کے ذریعے جاری کیا جائے گا، جس سے شہریوں کو تیز تر اور آسان طریقہ کار میسر آئے گا۔ ایوان نے بل کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کراچی کے ای سی سی بی ایس ادارہ ہے اسے خود مختار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، پانچ سو ایم فل اور پی ایچ ڈی یہاں سے ہوئے ہیں، کیمیکل اور بائیولوجیکل تحقیقات وہاں ہو رہی ہیں، یہ ادارہ اگر علیحدہ کر دیا جائے گا تو عام طلبہ کے لئے تعلیم کے دروازے بند ہو جائیں گے،