سندھ حکومت کا گھوٹکی کندھ کوٹ پل کا افتتاح کرنے کا فیصلہ

موجودہ لاگت 32 ارب روپے اور شیڈول کے مطابق تکمیل جون 2029 ہے:وزیراعلی
کراچی(آئی این پی )سندھ حکومت نے گھوٹکی کندھ کوٹ پل کا افتتاح کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی بورڈ کا 49واں اجلاس  منعقد ہوا۔وزیراعلی سندھ نے جون 2027 میں گھوٹکی کندھ کوٹ پل کا افتتاح کرنے کا فیصلہ کیا۔ گھوٹکی کندھ کوٹ پل منصوبے کا کام دوبارہ شروع ہوچکا ہے۔ اجلاس میں منصوبے کی نئی ٹائم لائنز، تعمیراتی پیش رفت، لاگت اور سیکیورٹی چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔پل کی ابتدائی ہائیڈرولک ڈیزائن آئی آر سی نے منظور کیا جبکہ تعمیرات اگست 2020 سے جاری ہے۔وزیراعلی   کہا کہ گھوٹکی-کندھ کوٹ پل منصوبے کی لاگت میں اضافہ اور ٹائم لائن میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ موجودہ لاگت 32 ارب روپے اور شیڈول کے مطابق تکمیل جون 2029 ہے۔