خیبرپختونخوا حکومت نے ضم اضلاع کیلئے 275 ملین ڈالرز قرض لے لیا

صوبائی حکومت نے 2020 سے 2025 کے دوران دو بڑے منصوبوں کے لئے  275 ملین ڈالرز کا قرض حاصل کیا
پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے گزشتہ پانچ برس کے دوران ضم شدہ قبائلی اضلاع کیلئے   کروڑوں ڈالرز کے بھاری بھرکم غیر ملکی قرض لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق  دستاویزات میں  یہ بات سامنے آئی ہے کہ  صوبائی حکومت نے 2020 سے 2025 کے دوران صرف دو بڑے منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 275 ملین ڈالرز کا قرض حاصل کیا۔ان میں خیبرپختونخوا اکنامکس کوریڈور کیلئے 75 ملین ڈالر جبکہ خیبرپختونخوا رورل انویسٹمنٹ اینڈ انسٹیٹوشنل پراجیکٹ کے لئے  200 ملین ڈالر کا قرض شامل ہے۔دستاویز کے مطابق ضم شدہ اضلاع میں رابطہ سڑکوں کی بہتری کے لئے  خیبرپختونخوا رورل آسیسبیلٹی پراجیکٹ کے تحت 39 ہزار 28 ملین جاپانی ین کا قرض بھی لیا گیا ہے جس کی مالیت اربوں روپے بنتی ہے۔