اسلام آباد(آئی این پی )سری لنکن فوجی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل لاسنتھارو دریگو نے پاکستان کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کی صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔تفصیل کے مطابق سری لنکن فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل لاسنتھارو دریگو کی پاکستان کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے ٹیم کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔ملاقات کے دوران سری لنکن فوجی کمانڈر نے پاکستان کا مشکل وقت میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کی صلاحیتوں کو سراہا