پاک فوج کی ایلیٹ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم سری لنکا چلی گئی

 اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )این ڈی ایم اے نے شدید طوفان کی تباہ کاریوں کے بعد پاک فوج کی ایلیٹ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم سری لنکا روانہ کردی۔سری لنکا میں شدید طوفان سے بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی اور سری لنکا کی حکومت کی جانب سے امداد کی اپیل کے بعد حکومت پاکستان نے متاثرہ آبادی کیلئے  امدادی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سری لنکا کے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کیلئے ایک  سرشار پاکستان سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کو بدھ کی  صبح روانہ کردیا گیا۔پاکستان ایئر فورس کا ایک C-130 طیارہ 47 رکنی ٹیم کے ساتھ 6.5 ٹن ضروری سامان لے کر انسانی امداد اور امدادی کوششوں میں حصہ لینے کیلئے   روانہ ہو ا۔این ڈی ایم اے نے کولمبو اور لاہور کے درمیان چلنے والی سری لنکن ایئر لائنز کے ذریعے امدادی سامان بھیجنے کا بھی انتظام کیا ہے