سٹرکچرل تبدیلیاں کرکے اپنے دشمن کوخوفزدہ کردیا : عطا ء اللہ تارڑ

سی ڈی ایس نو ٹیفکیشن پر مہم چلانے والے بڑے بڑے سینئر صحافیوں کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے، سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کو بھی شرمندہ ہونا چاہیے
پی ٹی آئی والوں کو اڈیالہ جیل کے باہر امن خراب نہیں کرنے دیں گے،اب دشمن کی جرات نہیں ہو گی  ہماری طرف آنکھ اٹھا کر بھی دیکھے:میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے  سٹرکچرل تبدیلیاں کرکے اپنے دشمن کوخوفزدہ کردیا ہے،  چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن پر مہم چلانے والے بڑے بڑے سینئر صحافیوں کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے جنہوں نے ایک بے بنیاد طوفان برپا کر رکھا تھا، سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کو بھی شرمندہ ہونا چاہیے،پی ٹی آئی والوں کو اڈیالہ جیل کے باہر امن خراب نہیں کرنے دیں گے،   ان خیالات کاا اظہار انہوںنے  جمعہ کو  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وزیر اطلاعات نے کہا  کہ فیلڈ مارشل اور نوٹیفکیشن کو لے کرجھوٹا بیانیہ پھیلایا گیا۔ اور انہیں جھوٹا بیانیہ بنانے کے سوا کچھ نہیں آتا۔ سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کو شرمندہ ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ایک بار پھر مضبوط ہوا ہے۔۔ اب دشمن کی جرات نہیں ہو گی کہ ہماری طرف آنکھ اٹھا کر بھی دیکھے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کو اڈیالہ جیل کے باہر امن خراب نہیں کرنے دیں گے۔ اور جیل قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ہو گی