لاہور میں فضائی آلودگی اور سردی کی شدت، موسمی بیماریاں کا خطرہ بڑھ گیا

لاہور میں فضائی آلودگی اور سردی کی شدت، موسمی بیماریاں کا خطرہ بڑھ گیا

لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے، شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس 270 ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

 شہر کے مختلف علاقوں میں آلودگی کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، سول سیکرٹریٹ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 586، برکی روڈ پر 289، کینٹ علاقے میں 359، اور عسکری ٹین میں 232 ریکارڈ کیا گیا ہے۔فضائی آلودگی کے سبب موسمی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے، جس پر محکمہ صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ دوسری طرف، سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے، لاہور خشک سردی کی لپیٹ میں ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور ہوائیں 2 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش کے امکانات صرف 10 فیصد ہیں۔