فرانسیسی وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب

وزیراعظم مشل بارنیئرنے استعفیٰ دیدیا ،1962 کے بعد پہلی بار تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی
 پیرس ( اے ایف بی )فرانسیسی وزیر اعظم مشل بارنیئر کے خلاف  عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہو گئی ، جس کے بعد وہ استعفیٰ دینے پر مجبور گئے۔  1962 کے بعد  فرانس میں پہلی بار عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوئی ہے۔بجٹ سے شروع ہونے والے تنازع کے بعد ملک میں انتہائی دائیں اور انتہائی بائیں بازو کے اراکین پارلیمنٹ نے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر عدم اعتماد کی تحریک کے حق میں فیصلہ دیا۔فرانس کی نیشنل اسمبلی میں عدم اعتماد کی قراردادکے حق میں 331 ووٹ دیئے گئے، جبکہ کامیابی کیلئے 288 ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔