سونے کی قیمت میں اضافہ، 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے تولہ ہوگیا

 کراچی (آئی این پی )ملکی صرافہ مارکیٹس میں  سونے کی قیمت میں ایک بار  پھر اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد  ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ  75 ہزار  700 روپے ہو گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  جمعرات کو ملک میں فی تولہ سونا 500 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے کا ہو گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھائو1 ہزار 428 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 36 ہزار 368 روپے ہو گیا۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاو 5 ڈالرز اضافے سے 2 ہزار 645 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔