کراچی (آئی این پی )فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 700 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10ہزار 700 روپے کے بڑے اضافے کے بعد24قیراط تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ54 ہزار 262 روپے ہوگئی ۔ایوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 9174 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ89 ہزار 456 روپے ہوگئی