لوئرکوہستان میں احتجاج، مظاہرین نے پٹن کے مقام پر شاہراہ قراقرم کو بند کردیا

 لوئرکوہستان(آئی این پی ) لوئرکوہستان میں  تھری ایم پی او کے تحت گرفتار مولانا کریم داد کی رہائی کے لیے احتجاج مظاہرین نے پٹن کے مقام پر شاہراہ قراقرم کو بند کردیا۔مولانا کریم داد کوگزشتہ رات کو گرفتار کیا گیا۔ مولانا کریم داد پر داسو ڈیم کی ٹرانسمیشن لائن بچھانے کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام تھا۔