جناح ہائوس حملہ کیس: عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں 7دسمبر تک توسیع

  لاہور(آئی این پی )اانسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہائوس حملے کے مقدمے میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی عبوری ضمانت میں سات دسمبر تک توسیع کر دی۔انسداد دہشت گردی عدالت جناح ہائوس حملے کے مقدمے میں اپوزیشن لیڈر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے درخواستوں پر سماعت کی ۔عدالت میں عمر ایوب خان کی ایک پیشی کیلئے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی ،عدالت نے درخواست منظور کر لی۔ بعدازاں انسداد دہشتگردی عدالت نے سماعت 7دسمبر تک ملتوی کردی۔