بانی پی ٹی آئی کیخلاف اسلام آباد میں مقدمات کی تعداد76 ہو گئی:عدالت میں تفصیلات پیش

 اسلام آباد(آ ئی این پی) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تعداد 76 ہو گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی،بعدازاں عدالت نے درخواست نمٹا دی