سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑا اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا ایک نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار 300 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 49 ہزار 236 روپے ہو گئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 688 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 85 ہزار 147 روپے تک پہنچ گئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 113 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 268 ڈالر پر پہنچ گیا۔ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافے، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کی محفوظ سرمایہ کاری کی جانب بڑھتی دلچسپی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ مسلسل بڑھ رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد مسلسل دوسرے روز ہونے والے اضافے نے سونے کو نئی ریکارڈ سطح پر پہنچا دیا ہے۔