سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی، فی تولہ قیمت کیا رہ گئی؟

سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی، فی تولہ قیمت کیا رہ گئی؟

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں نرخ نیچے آ گئے ہیں۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 55 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 572 ڈالر کی سطح پر آ گیا۔ عالمی سطح پر اس کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی دیکھے گئے، جہاں بدھ کے روز مسلسل دوسرے دن سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 5 ہزار 500 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 79 ہزار 562 روپے کی سطح پر آ گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 715 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 11 ہزار 147 روپے تک پہنچ گئی۔دوسری جانب چاندی کی عالمی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس چاندی 45 سینٹس کمی کے بعد 72 ڈالر 82 سینٹس پر آ گئی۔

عالمی مارکیٹ کے اثرات کے نتیجے میں مقامی سطح پر بھی چاندی سستی ہو گئی، فی تولہ چاندی 55 روپے کمی سے 7 ہزار 766 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 38 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 658 روپے کی سطح پر آ گئی۔ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر قیمتی دھاتوں میں یہ کمی ڈالر کی مضبوطی اور سرمایہ کاروں کے رویے میں تبدیلی کے باعث سامنے آئی ہے، جس کا اثر مقامی مارکیٹوں پر بھی فوری طور پر پڑتا ہے۔