پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 5 اگست 2026 کو 24 قیراط فی تولہ سونا 10 ہزار روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 37 ہزار 936 روپے تک پہنچ گیا۔اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 8 ہزار 573 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 75 ہزار 459 روپے جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 3 لاکھ 44 ہزار 183 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی تولہ چاندی 273 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 624 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 5 ہزار 679 روپے تک پہنچ گئی۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 100 ڈالر اضافے کے بعد 4,155 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی 61.45 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھے جا رہے ہیں۔