تمل ناڈو حکومت کا منفرد اقدام، نئی دلہنوں کو سونے کا سکہ اور ریشمی ساڑھی دی جائے گی

تمل ناڈو حکومت کا منفرد اقدام، نئی دلہنوں کو سونے کا سکہ اور ریشمی ساڑھی دی جائے گی

بھارت کی ریاست تمل ناڈو کی حکومت نے اپنے مالی سال 2026 کے بجٹ میں شادی کرنے والی خواتین کے لیے 8 گرام سونے کا سکہ اور ریشمی ساڑھی بطور تحفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کی دراوڑ منیترا کڑگم (DMK) حکومت کا بجٹ ریاستی وزیر خزانہ ڈاکٹر این میری ولسن نے اسمبلی میں پیش کیا، جس میں عوامی فلاح، تعلیم اور کھیلوں کے فروغ کے لیے متعدد اہم اقدامات کا اعلان کیا گیا۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ "برادرز گفٹ اسکیم" کے تحت شادی کرنے والی خواتین کو 8 گرام سونے کا سکہ اور ریشم کی ساڑھی فراہم کی جائے گی۔ اس منصوبے کے لیے 812 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔بجٹ میں کھیلوں کے شعبے کی ترقی پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ حکومت نے ریاست بھر میں 10 اولمپک سینٹرز آف ایکسی لینس قائم کرنے کے لیے 5.50 کروڑ روپے مختص کیے ہیں، تاکہ کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جا سکیں اور اولمپک مقابلوں میں کامیابی کے امکانات بڑھائے جا سکیں۔

مصنوعی ذہانت (AI) کے فروغ کے لیے بھی اہم اعلان کیا گیا۔ وزیر خزانہ کے مطابق حکومت کا ہدف ہے کہ 2031 تک ریاست کے انجینئرنگ کالجوں، پولی ٹیکنک اداروں اور انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس (آئی ٹی آئیز) میں زیر تعلیم 5 لاکھ طلبہ کو مصنوعی ذہانت کی مہارتوں کی تربیت دی جائے، تاکہ انہیں مستقبل کی ٹیکنالوجی اور روزگار کی ضروریات سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔