حکومت کیساتھ ملکر اسلامی بینکاری کیلئے کام کر رہے ہیں ، گورنرسٹیٹ بینک

کراچی(خصوصی رپورٹ )گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مل کر اسلامی بینکاری کے فروغ کیلئے کام کر رہے ہیں،بیرون ملک سے رقوم بھیجنے والوں کو مزید سہولیات فراہم کریں گے۔وہ کراچی میں سیلانی اسلامک فورم کانفرنس سے ورچوئل خطاب کر رہے تھے ۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اسٹیٹ بینک فری لانسرز کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے یے کام کر رہا ہے۔ بیرون ملک سے رقوم بھیجنے والوں کو مزید سہولیات فراہم کریں گے۔ گزشتہ سال زرمبادلہ ذخائر 41.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئے تھے۔جمیل احمد نے اسلامی بینکاری کیلئے  اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ربا سے پاک مالی نظام کی جانب پیش قدمی کر رہے ہیں۔ شکایات کے ازالے کیلئے خصوصی ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا ہے