کراچی(خصوصی رپورٹ)نجی ازبک ائیرلائن سینٹرم ائیر نے تاشقند اور کراچی کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق ائیرلائن 3 ستمبر سے دونوں شہروں کے درمیان ہفتہ وار 4 دوطرفہ پروازیں آپریٹ کرے گی۔ 2 پروازیں C6-565 اور C6-566 جمعرات اور اتوار کو چلائی جائیں گی۔اس نئی سروس کے ذریعے تاشقند اور کراچی کے درمیان براہ راست فضائی رابطہ مزید مضبوط ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ سینٹرم ائیر کا آغاز 18 جنوری 2023 کو تاشقند میں قائم ہیڈکوارٹر سے کیا گیا تھا