اسلام آباد (آن لائن)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور انکی روسی ہم منصب ویلنٹا مٹوینکو کے مابین تاشقند میں منعقدہ 150ویں انٹر پارلیمنٹری یونین اسمبلی کے موقع پر تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور روس کے تعلقات کی بڑھتی ہوئی سٹرٹیجک اہمیت اور دوطرفہ و علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے میں پارلیمانی سفارتکاری کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ نے دونوں ممالک کی امن، سلامتی اور عالمی امور میں کثیرالجہتی تعاون پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے پارلیمانوں کے درمیان ادارہ جاتی روابط کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جس میں وفود کے تبادلوں، پارلیمانی فرینڈشپ گروپس کی بحالی، اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلسل ڈائیلاگ شامل ہیں۔