محسن نقوی کی بات سے اتفاق نہیں کرتا‘ان کا بیان بے معنی ہے‘صدارتی نظام کی جانب جھکنا ہے تو جھک جائیں‘رہنا جمہوری نظام نے ہی ہے‘جوکچھ ہوگا آئیں کے تحت ہوگا
محسن نقوی نے جس تقریب میں بات کی اس میں وارداتیے بیٹھے تھے‘ہم ہائبرڈ ماڈل میں نہیں ہیں‘ اتوار کے روز ن لیگ کے اجلاس میں نئے صوبوں سے متعلق بات کی جائے گی
اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے صدر آصف زرداری نظام گرنے نہیں دیں گے بلکہ سنبھال لیں گے۔ایک انٹرویومیں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اتوار کے روز ن لیگ کا اجلاس ہوگا۔ نواز شریف نے جو اجلاس بلایا ہے، اس میں نئے صوبوں سے متعلق بات کی جائے گی اور کئی اہم فیصلے ہوں گے۔وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ مربوط بلدیاتی نظام ہونا چاہیے یا چھوٹے یونٹس بننے چاہیے۔ دونوں میں سے کسی ایک پر عمل کریں یا دونوں پر لیکن اتفاق رائے سے ہونا چاہیے۔ تاہم بلدیاتی انتخابات ہونے چاہئیں، کیونکہ اسکے بغیر عام آدمی کے مسائل حل نہیں ہو پائیں گے۔ انہوں نے کہا محسن نقوی کی بات سے اتفاق نہیں کرتا‘ان کا بیان بے معنی ہے‘محسن نقوی نے جس تقریب میں بات کی اس میں وارداتیے بیٹھے تھے‘ہم ہائبرڈ ماڈل میں نہیں ہیں‘صدارتی نظام کی جانب جھکنا ہے تو جھک جائیں‘رہنا جمہوری نظام نے ہی ہے‘جوکچھ ہوگا آئیں کے تحت ہوگا