سٹیل انڈسٹری کیلئے بجلی پرسیلز ٹیکس کی شرح مزید سخت ،نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد(آئی این پی )اسٹیل انڈسٹری کیلئے بجلی پرسیلز ٹیکس کی شرح مزید سخت کردی گئی،فاٹا، پاٹا اور ری رولز کو کم ٹیکس شرح صرف مخصوص شرائط پر ملے گی۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ری رولرزبجلی کے ہریونٹ پر 30روپے سیلزٹیکس اداکریں گے،فاٹاوپاٹاکے اسٹیل میلٹرز،کمپوزٹ یونٹس کیلئے بھی شرائط مزیدسخت کردی،اگرمقامی اسکریپ استعمال کریں گے تو ہریونٹ پر 20 روپے جی ایس ٹی لگے گا۔70 فیصد سے زائددرآمدی خام مال یا اسکریپ کے استعمال پر 5 روپے یونٹ ٹیکس لاگو ہوگا،5 روپے یونٹ کیرعایتی ریٹ کااطلاق سہہ ماہی خریداری یادرآمدات کی بنیاد پرہوگا،بجلی پروصول ہونیوالا سیلز ٹیکس ایڈوانس سمجھا جائے گا،بعد میں آئوٹ پٹ ٹیکس کے خلاف ایڈجسٹ کیا جا سکے گا،بجلی کنکشن کا مالک بدلنے یا لیز پر دینے کے باوجود برقرار رہے گا۔