غصے سے بپھری عوام خود نکلی تو نتائج بہت بھیانک ہوں گے: علیمہ خانم

بیرسٹر گوہر کے اعتماد کے ووٹ سے متعلق بیان بارے کچھ نہیں کہنا چاہتی : میڈیا گفتگو
راولپنڈی(آئی این پی ) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم  نے کہا ہے  غصے سے بپھری عوام خود نکلی تو اس کے نتائج بہت بھیانک ہوں گے۔  راولپنڈی میں گورکھپور فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  علیم خانم نے کہا خیبر پختونخوا اور پنجاب کے عوام سڑکوں پر نکلنے کے لیے تیار بیٹھے ہیں، لوگ اب باہر نکلے تو ہر معاملہ ہاتھ میں لیں گے۔علیمہ خانم کا کہنا تھا کہ ملک میں سسٹم مکمل طور پر کرپٹ اور تباہ ہو چکا ہے، لوگ شدید غصے میں ہیں ‘سیاسی جماعتوں کو اس پورے معاملے کو لیڈ کرنا چاہیے۔ اس وقت ضروری ہے کہ اس سیاسی نظام کو بانی پی ٹی آئی خود لیڈ کریں۔  ایک صحافی نے سوال کیا کہ "بیرسٹر گوہر نے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا ہے، اس پر آپ کی کیا رائے ہے؟ تو علیمہ خانم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس حوالے سے کچھ نہیں کہنا چاہتیں اور انہیں اس بات کا علم نہیں