ظفروال میں تیز رفتاربس جوہڑ میں گرنے سے 2مسافر ،بہاولنگر میںموٹرسائیکل سوار چچا ،بھتیجا دم توڑ گئے
کوٹ عبدالمالک میں رکشہکھڑے ٹریلر سے ٹکرانے پرخاندان کے 2افراد چل بسے، 8زخمی ،ہسپتال داخل
ظفروال،بہاولنگر ،فیروزوالا ( خصوصی رپورٹ)مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات کیدوران 6افراد جاں بحق،15 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ سے ظفروال جانے والی مسافر بس دھمتھل روڈپرگاو ں لالہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر سڑک کنارے موجود جوہڑ میں جا گری جس کے نتیجہ میں صہیب علی سکنہ کوٹلی دیانت اور سادیہ سکنہ جیو کے تھٹر دم توڑ گئے جبکہ13 سالہ زرقا ،23 سالہ علی رضا ، 5سالہ فاطمہ ،22 سالہ فیصل ، 22سالہقاسم،55 سالہ ثریا اور 50 سالہ عبید زخمی ہوگئے۔ اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طورپر جائے حادثہ پہنچ گئی اورریسکیو اہلکاروں نے بس میں پھنسے تمام افراد کو نکال کرزخمیوں کومتعلقہ ہسپتال منتقل کر دیا۔ ادھربہاولنگر میں حاصلپور روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو بری طرح کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار چچا اور جواں سالہ بھتیجا موقع پر دم توڑ گئے،ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہپولیس نے ٹرک کو تحویل میں لیکر تحقیقات کا آغاز کردیا ،ٹرکڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔علاوہ ازیںفیروزوالہ میںکوٹ عبد المالک کے قریبفاروق آباد سے لاہورآنیوالا تیز رفتار رکشہ روڈ پر کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں رکشہ پر سوارایک ہی خاندان کے 2افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ8زخمیہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔