میانوالی(خصوصی رپورٹ)پاکستان ریلوے کے نظام کی بدانتظامی اور ناقص دیکھ بھال کی ایک اور مثالسامنے آگئی ،تفصیلات کے مطابق میانوالی کے قریب ماڑی انڈسسٹیشن سے لاہور جانے والی ٹرین کے روانہ ہونے کے فوراً بعد ایک بوگی کا جوائنٹ ٹوٹ گیا،ڈرائیور آدھی ٹرین کو جس میں مسافر سوار تھیپیچھے چھوڑ کر باقی آدھی ٹرین لے کر آگے روانہ ہو گیا،تقریباً ایک کلومیٹر کے فاصلے پر جب مسئلے کی اطلاع ڈرائیور کو ملی تو اْس نے گاڑی واپس لا کر مرمت کی، اور پھر پوری ٹرین کو لے کر منزل کی طرف روانہ ہو گیا