پی ٹی آئی کارکنوں کے دو گروپ گتھم گتھا

 صوابی (خصوصی رپورٹ )خیبرپختونخوا کے صوابی انٹر چینج پر تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران کارکنوں نے پشاوراسلام آباد موٹر وے کو بند کر دیا، جس پر کارکن دو گروپوں میں بٹ گئے اور آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔پی ٹی آئی کے کارکنوں کا ایک گروپ صوابی انٹرچینج پر ایک روڈ بند کرنے پر بضد تھا جب کہ دوسرا روڈ بند کرنے کے خلاف ڈٹ گیا اوراطراف سے موٹر وے بند کرنے پر کارکن آپس میں الجھ پڑے اور گھتم گتھا ہو گئے۔روڈ بند کرنے والے کارکنوں کا کہنا تھا کہ ہمارے لیڈر کو رہا کر دو تو روڈ کھول دیں گے، اس دوران سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپنے گا ئوں مرغز، ایم این اے عاطف خان مردان اور شہرام خان ترکئی اپنے حلقے سے گاڑیوں کے جلوس میں صوابی انٹر چینج پہنچے اورمظاہرین نے موٹروے پر ہی جلسہ شروع کر دیا۔