واشنگٹن (آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی کے درمیان گذشتہ دنوں ہونے والی تلخ کلامی سے متعلق بنائی گئی ایک اور اے آئی ویڈیو سامنے آگئی۔ گذشتہ دنوں ڈونلڈ ٹرمپ اور صدر زیلنسکی کے درمیان وائٹ ہائوس میں ملاقات کے دوران تلخ جملوں کو تبادلہ ہوا جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر اس گرما گرمی سے متعلق اے آئی ویڈیوز کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے بنائی گئی ایک تازہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کے یوکرینی صدر زیلنسکی ٹرمپ کے ہاتھ پکڑ رہے ہیں ، بعد ازاں ٹرمپ اور زیلسنکی اپنی نشست سے کھڑے ہوئے جس کے بعد یوکرینی صدر ٹرمپ پر باکسنگ کے انداز میں مکوں سے حملہ کرتے ہیں۔