بنگلادیش کرکٹ بورڈ میں جاری بحران نے شدت اختیار کر لی ہے، کیونکہ شانیان تنیم، فیض الرحمان اور محراب عالم چوہدری نے ہفتے کو اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔
اس کے نتیجے میں چھ ماہ سے کم عرصے میں مستعفی ہونے والے ڈائریکٹرز کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔قبل ازیں یاسر محمد فیصل، اشتیاق صدیق اور امجد حسین نے بھی مختلف وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا تھا، جبکہ تازہ استعفوں کی وجوہات باضابطہ طور پر نہیں بتائی گئیں اور انہیں ذاتی فیصلہ قرار دیا گیا ہے۔بورڈ کے صدر امین الاسلام بلبل نے اس بحران کے باوجود اپنے عہدے پر برقرار رہنے کا اعلان کیا اور کہا کہ "میں کرسی چھوڑنے والا آخری شخص ہوں گا۔"
واضح رہے کہ اکتوبر 2025 کے انتخابات میں مبینہ بے ضابطگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں، جبکہ وزارت کھیل نے بھی انتخابی عمل پر سوالات اٹھائے ہیں۔ سابق کپتان تمیم اقبال نے بھی انتخابی عمل پر اعتراض کرتے ہوئے صدارتی دوڑ سے دستبرداری اختیار کی تھی۔یہ استعفے ایسے وقت میں آئے ہیں جب بورڈ امین الاسلام کی قیادت میں شدید دباؤ کا شکار ہے، اور انتظامی امور پر تنقید جاری ہے۔