پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے رائیلی روسو اور ثاقب خان نے شاندار کیچز پکڑ کر کرکٹ شائقین کو حیران کر دیا۔
میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا گیا۔ ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کے اسٹیو اسمتھ نے حسن نواز کی گیند پر ڈیپ مڈوکٹ کی طرف بلند شاٹ مارا۔رائیلی روسو نے باؤنڈری لائن کے بالکل قریب بھاگتے ہوئے کیچ پکڑا، اور جب گیند باؤنڈری کے پار جانے لگی تو اسے لانگ آن پر موجود ثاقب خان نے اپنے انداز سے واپس پکڑ کر میچ کو یادگار بنا دیا۔ اس شاندار کیچ کے باعث اسٹیو اسمتھ 53 رنز پر آوٹ ہوئے۔اگرچہ یہ کیچ کرکٹ شائقین کے لیے لمحہ فخر تھا، مگر اس کے باوجود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فتح نصیب نہیں ہوئی۔