عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں گر گئیں

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں گر گئیں

عالمی مارکیٹ میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھی گئی ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی متوقع ہیں۔

عالمی سطح پر سونے کی قیمت 0.49 فیصد کمی کے ساتھ 4654 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی قیمت میں 1.20 فیصد کمی دیکھنے میں آئی اور یہ 72 ڈالر فی اونس پر فروخت ہو رہی ہے۔ماہرین کے مطابق سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اس کمی کی سب سے بڑی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حالیہ بیان ہے، جس میں انہوں نے ایران کے خلاف مزید شدید حملے اور جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ اس بیان کے بعد عالمی سرمایہ کاروں میں بے یقینی پیدا ہوئی اور مارکیٹ میں خدشات بڑھ گئے، جس کے نتیجے میں سونے کی عالمی قیمت میں کمی واقع ہوئی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس صورتحال نے مارکیٹ میں موجود امید کو ختم کر دیا کہ ممکنہ طور پر جنگ جلد ختم ہو جائے، جس کی وجہ سے سرمایہ کار محفوظ اثاثوں کی جانب منتقل ہو گئے۔ پاکستان میں بھی اسی عالمی رجحان کے اثرات دیکھنے کو مل سکتے ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ آج فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی جائے گی۔